: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،28اپریل(ایجنسی) جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں پر پتھراؤ کے واقعات کو روکنے کے لیے حکومت خاتون پولیس بٹالین کی تعداد بڑھائے گی. وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے جمعرات (27 اپریل) کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں تعیناتی کے لیے 1000 خواتین پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی جائے گی.
یہ خاتون پولیس اہلکار مرکزی حکومت کی نو تشکیل شدہ پانچ ہندوستانی ریزرو بٹالینوں کا حصہ ہوں گی. مرکزی حکومت کی ریزرو بٹالینوں میں بھرتی ہونے والے پولیس
اہلکاروں کی تعیناتی ان کے اپنے آبائی ریاست میں ہی کی جاتی ہے. ملک بھر میں کل 144 ریزرو بٹالین موجود ہیں. ان میں سے چار چار بٹالین نکسلی تشدد متاثر 12 ریاستوں میں پہلے ہی پوزیشن میں ہے.
پانچوں بٹالین میں پولیس اہلکاروں کی بھرتی کے لیے 5 ہزار عہدوں پر بھرتی کی جانی ہے. ان کیلئے جموں و کشمیر کے تقریبا 1.40 لاکھ نوجوانوں نے درخواست کی ہے. ان میں سے 40 فیصد درخواست وادی کشمیر سے ملے ہے. بٹالینوں میں بھرتی کا مقصد مقامی نوجوانوں کو روزگار دینا ہے. اس میں 60 عہدہ ریاست کے سرحدی علاقوں کے درخواست دہندگان کے لئے مخصوص ہیں.